ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور: کنوئیں کے رنگ درستی کے دوران کنوئیں میں گر کر تین افراد ہلاک

یلاپور: کنوئیں کے رنگ درستی کے دوران کنوئیں میں گر کر تین افراد ہلاک

Fri, 12 May 2023 21:24:49    S.O. News Service

یلاپور:13؍ مئی (ایس اؤ نیوز )کنوئیں میں نصب کئےگئے سمنٹ رنگ کی درستی کے دوران اچانک پیر پھسل کر پانی میں گرنے سے تین لوگ ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے ماوین کٹہ دیہات میں پیش آیا ہے۔

مہلوکین کی شناخت گوند پجاری (60)، گنیش شیٹھّ23) اور سریش نائک (40) بتائی گئی ہے۔ بتایا جارہاہےکہ ایک فرد کنوئیں میں نصب کئے گئے رنگ کی درستی کےلئے کنوئیں کے اندر اترا۔ اسی دوران اچانک پیر پھسل کر کنوئیں کے پانی میں گرا۔  اس کی حفاظت کے لئےدوسرا شخص کوئیں کے اندر اترا، جب وہ بھی پانی میں ڈوبنے لگا تو ایک تیسرا فرد انہیں بچانے کے لئے کنوئیں میں چھلانگ لگانے کی بات کہی جارہی ہے۔ اس طرح تینوں شخص پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ معاملےکو لےکر یلاپور پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔


Share: